16 جون 2026 - 02:20
حصۂ چہارم | صدی کا جال؛ امریکی سلطنت اپنی قبر خود کھود رہی ہے

ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا ہے: امریکہ نیٹو کی ایک تہائی فضائی طاقت یورپ سے نکال رہا ہے تاکہ ایشیا میں ـ ایران کے ساتھ جنگ میں ـ جنگی طیاروں اور سازو سامان کی تباہی سے پیدا ہونے والی قلتوں کو پورا کر سکے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ معاشیات کے پروفیسر، ڈاکٹر مہدی منصوری بیدکانی نے ایک مضمون میں لکھا: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پڑھنے کو ملی؛ پچاس ایف-16 اور ایف-15 ای لڑاکا طیارے، 11 بحری جاسوسی طیارے۔ 8 ایئر ریفیولنگ طیارے، ایک میزائل داغنے والی آبدوز۔ ایک طیارہ بردار بحری جہاز، ایک بمبار طیاروں کا ایک گروپ جو نیٹو کی فضائی اور بحری طاقت کا ایک تہائی حصہ تشکیل دے رہے تھے ـ اور یہ سب امریکہ فراہم کر رہا تھا، ـ اور اب یہ سب یورپ سے نکالا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار درست ہیں۔ عمل درآمد کا وقت: اس سے کہیں جلد جتنا یورپی تصور کر رہے ہیں۔

حصۂ چہارم:

یورپ کے پاس یہ سرمایہ نہیں ہے۔ ایک معاشرہ جو پٹرول کی قیمت میں اضافے کو صرف دو ہفتوں تک برداشت کر پائے اور پھر ٹوٹ جائے، وہ اسٹراٹیجک آزادی کی قیمت ـ یعنی ایک دہائی کی معاشی ریاضت (یا اقتصادی کفایت شعاری Austerity OR Economic Austerity) ـ کی قیمت ادا نہیں کر سکتا۔

یہ امن جس کے بارے میں ٹرمپ بات کر رہہ ہے، ایک عارضی جنگ بندی ہے۔ اس انتخابات تک سکون کی ضرورت ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی ضرورت ہے۔ تیل کی کم قیمتوں ميں کمی کی ضرورت ہے۔ لیکن انتخابات کے بعد، کہانی بدل جائے گی۔ یورینیم اب بھی ہدف ہے۔ امریکی افواج اب بھی خطے میں موجود ہیں۔ اسلام آباد معاہدہ چاہے جیسا ہی ہو، نامکمل ہے۔ یورپ کے پاس آج تین راستے ہیں۔

پہلا راستہ: امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنا۔

دوسرا راستہ: مشرق کی طرف جھکاؤ اور شنگھائی اور بریکس بلاک میں شامل ہونا۔

تیسرا راستہ: ایک خود مختار یورپ۔

ایران کا تجربہ بتاتا ہے کہ تیسرا راستہ ممکن ہے ـ لیکن اس کے لئے صحیح شراکت دار کا انتخاب، اندر سے معرض وجود میں آنے والی معیشت، اور اس کی قیمت برداشت کرنے کے لئے کافی سماجی سرمایہ درکار ہے۔

ٹرمپ اور ان کے جانشین اگر یہ نہ سمجھیں کہ پیکس امریکانا (Pax Americana) اور اس کے ساتھ ڈنڈے اور ڈالر سے اب کام نہیں چلے گا؛ اور اگر امریکہ کے عدالتی، ثقافتی اور سیاسی ادارے بھی ہر روز اس کی قانونیت کی بنیادوں کو کمزور کرتے رہیں – تو انہیں تاریخ میں امریکہ کو عظمت دینے والوں کے طور پر نہیں، بلکہ ایک سلطنت کے قبر کھودنے والوں کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ تھوسی ڈائڈز کا جال اپنے شکار کو نگل جائے گا۔ سوال صرف یہ ہے کہ: یہ کب ہوگا؟ اور ہم ایران میں، دور سے تماشاگر نہیں ہیں رہے۔ ہم اس بحران سے یہ سیکھ رہے ہیں کہ صرف اندر سے ابھرنے والی طاقت، پائیدار شراکت داروں کے ساتھ، اور ایسے لوگوں کے ساتھ جو اپنے انقلاب کے دفاع کے لئے سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں، ایک ایسی دنیا میں جینے اور ترقی کرنے کے قابل ہیں جس کا پر مسلط پرانا نظام جانکنی کے مرحلے سے گذر رہا ہے۔

Trap of the Century | The American Empire is Digging Its Own Grave.

اختتام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha