بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایک ایرانی اعلیٰ اہلکار نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے اسلامی جمہوریہ کے مفادات کا احترام نہ کیا تو جنگ جاری رہے گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے تہران میں سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا "زیادہ شدید اور انتہائی سنگین" جواب دے گا اور جنگ کا خاتمہ واشنگٹن کے رویے پر منحصر ہے۔
انھوں نے کہا: "جب بھی وہ (امریکی) حملہ کریں گے، ہم زیادہ شدت اور طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ اپنی آزادی اور قومی مفادات سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور حملہ آوروں کو ان کے کئے پر پشیمان کر دے گا۔"
مخبر نے اس سوال کے جواب میں ـ کہ کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے؟ ـ کہا: "یہ معاملہ ان کے ہاتھ میں ہے۔ اگر انہوں نے ایران کے مفادات کا احترام کیا اور اسی بنیاد پر عمل کیا تو جنگ ختم ہو جائے گی؛ بصورت دیگر جنگ جاری رہے گی۔"
پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ رات امریکہ کے ایران کی سرزمین پر حملوں کے جواب میں، خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو انتقامی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ