12 جون 2026 - 20:57
ٹرمپ ایک بار پھر پسپا: معاہدہ قریب ہے، میں نے بمباری منسوخ کر دی

دہشت گرد امریکی صدر ـ جس نے ایران پر راتوں کے حملے زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہنے کا دعویٰ کیا تھا ـ نے جمعرات کی آخری گھڑیوں میں پسپا ہوکر دعویٰ کیا: "چونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات انتہائی اونچی سطح پر ہیں اور ان کی توثیق بھی ہوئی ہے، میں نے آج رات کے حملوں اور بمباری کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ دہشت گرد امریکی صدر ـ جس نے ایران پر راتوں کے حملے زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہنے کا دعویٰ کیا تھا ـ نے جمعرات کی آخری گھڑیوں میں پسپا ہوکر دعویٰ کیا: "چونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات انتہائی اونچی سطح پر ہیں اور ان کی توثیق بھی ہوئی ہے، میں نے آج رات کے حملوں اور بمباری کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

مذاکرات اور متعلقہ حتمی نکات ـ مجموعی فریم ورک اور تفصیلات کے لحاظ سے تمام تر متعلقہ فریقوں ـ بشمول امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، امارات، قطر، ترکیہ، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر ـ کی طرف سے منظور شدہ ہیں۔

بحری ناکہ بندی سمجھوتے کے مکمل طور پر حتمی ہونے تک، باقی رہے گی!

عنقریب اس سمجھوتے پر دستخطوں کے وقت اور مقام کا اعلان ہوگا۔

ادھر سی این این نے ٹرمپ کے سابقہ اعلانات کی ایک ویڈیو بناکر رپورٹ دی: ٹرمپ نے جنگ کے آغاز سے اب تک 39 مرتبہ معاہدے کے قریب ہونے کا اعلان کیا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha