10 جون 2026 - 18:41
حصۂ اول ایران، امریکہ کو عبرت آموز سبق دے گا، امریکی بحریہ کا سابق افسر

امریکی بحریہ کے سابق افسر اور جیو پولیٹیکل امور کے ماہر کا ماننا ہے کہ ٹرمپ نے حالیہ حملے کرکے خود کو ایک اسٹراٹیجک دلدل میں مزید دھکیل لیا ہے۔ انھوں نے ایران میں "خون" اور "عزت" جیسے تصورات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران کی عسکری قوتیں، امریکیوں کو خلیج فارس میں ایک عبرت آموز سبق دیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر، میلکم نانس نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کا تجزیہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ایران کے ردعمل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے، اُن تصورات کو سمجھنا ضروری ہے جن کی جڑیں "عاشورا اور مزاحمت کی تعلیمات" میں پیوست ہیں۔ اس تجزیئے میں قابلِ توجہ نکتہ یہ ہے کہ وہ ایران کے سیاسی کلچر کے تناظر میں "مزاحمت اور سماجی یکجہتی کی باز آفرِینی" کے بنیادی مسئلے پر بار بار زور دیتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کا "خون اور وقار" اسلامی جمہوریہ کے لئے بہت اہم اور سرخ لکیر (Red-line) کی مانند ہے۔ اس کے بعد وہ زور دیتے ہیں کہ اگر امریکی حملوں کی وجہ سے ایران کے لوگ اور/یا افواج مارے جاتے ہیں، تو ایران کا ردعمل بھی تکلیف دہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں امریکی اہلکار بھی مارے جائیں گے۔

امریکی بحریہ کے سابق افسر اور جیو پولیٹیکل امور کے ماہر نے کہا:

* امریکہ اس حملے کی وجہ سے ایک اسٹراٹیجک دلدل میں پھنس گیا

- امریکہ ایران پر حملہ کر کے ایک فرسودہ کردینے والے {استنزافی) چکر اور "اسٹریٹجک دلدل" میں داخل ہو گیا ہے۔ ایسی صورتِ حال جس میں طاقت کے اظہار کے لئے کی جانے والی ہر فوجی کارروائی، بحران کو ختم کرنے کے بجائے، واشنگٹن کو مزید گہری دلدل میں دھنسا دیتی ہے۔

- ٹرمپ امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے کو ایک عسکری ہارڈویئر کے ضیاع سے تعبیر کر سکتا تھا اور فوجی جواب دینے سے گریز کر سکتا تھا، کیونکہ امریکی اہلکار بچا لئے گئے تھے۔ لیکن

- لیکن اس نے جوابی حملے کا فیصلہ، معاملے کو ایک محدود واقعے سے ایرانی افواج کو مارنے کی کوشش میں منتقل کر دیا؛ اور

- اسی چیز نے ایران کو جواب دینے پر مجبور کر دیا؛ ایسا جواب کہ اگر ٹرمپ نے دوبارہ حملے کا فیصلہ کیا تو اس کی انتہا نامعلوم ہوگی۔

- ٹرمپ نے جنگ میں بھاری اخراجات برداشت کئے ہیں، اور اب وہ ـ پھر بھی جنگ کے ذریعے ـ ایران کو معاہدے پر مجبور کرکے ایک سیاسی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے؛

- ایسی کوشش جو اس سے پہلے باربار ناکام ہو چکی ہے؛ اور

- ٹرمپ یہ ہدف بمباری اور فوجی حملوں کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتا۔

- ایران اب خطے کے مختلف حصوں میں بالادستی رکھتا ہے اور وہ آبنائے ہرمز، میزائلوں، ڈرونز اور خطے میں امریکی اڈوں جیسے اہداف کو نشانہ بنانے کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے واشنگٹن کی غلطیوں کی قیمت بڑھا دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

حصۂ اول ایران، امریکہ کو عبرت آموز سبق دے گا، امریکی بحریہ کا سابق افسر
میلکم نانس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha