8 جون 2026 - 12:35
مآخذ: ابنا
رامات ڈیوڈ ایئر بیس بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بن گئی

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:اللہ کے نام سے، جو ظالموں کو نیست و نابود کرنے والا ہے۔ان سے جنگ کرو، اللہ تمہارے ہاتھوں انہیں عذاب دے گا، انہیں رسوا کرے گا، تمہیں ان پر غلبہ عطا کرے گا اور اہلِ ایمان کے دلوں کو شفا دے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان، صور، نبطیہ اور ضاحیہ بیروت سمیت مختلف علاقوں میں صہیونی رژیم کی وسیع جارحیت، قتلِ عام اور عوام کی جبری بے دخلی کے جواب میں سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جسے ان حملوں کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔

سپاہ نے مزید کہا کہ 19 فروردین کو ایران کی جانب سے جنگ بندی قبول کرنا اس شرط کے ساتھ تھا کہ تمام محاذوں پر جنگ بندی برقرار رکھی جائے، مگر امریکہ اور صہیونی رژیم ہمیشہ کی طرح اپنے وعدوں پر قائم نہ رہ سکے۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں اپنی جارحیت جاری رکھی جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے آبنائے ہرمز، بحیرۂ عمان اور بحرِ ہند میں ایرانی ساحلوں اور بحری جہازوں کے خلاف بار بار کارروائیاں کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سپاہ نے واضح کیا کہ آج رات کی کارروائی صرف ایک تنبیہ ہے اور اگر جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو ایران کا ردِعمل کہیں زیادہ وسیع ہوگا اور خطے میں موجود تمام امریکی و صہیونی اہداف کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha