بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حزب اللہ لبنان نے آج اتوار کو صبح سے اب تک اپنی 23ویں کاروائی پر اپنے بیان میں اعلان کیا کہ لبنان اور عوام کے دفاع میں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں، ـ جن کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے، ـ مقاومت کے مجاہدین نے صبح 08:30 بجے دھماکہ خیز ڈرون سے العدیسہ قصبے کے جنوب میں جل الحمّار علاقے میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع کے مقام کو نشانہ بنایا۔
بائیسویں بیان کے مطابق بھی، مزاحمت کے مجاہدین نے آج صبح مرکبا قصبے کے سامنے المرج علاقے میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مقام کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اکیسویں بیان میں بھی کہا تھا کہ کہ مقاومت کے مجاہدین نے شام 07:20 بجے دھماکہ خیز کواڈ کاپٹر ابابیل سے تاریخی الشقیف قلعے کے اطراف میں ایک مرکاوا ٹینک کو براہ راست نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے آج اپنے تیرہ دیگر بیانیوں میں بھی قلعہ الشقیف، البیاضہ، رشاف، الطیری، یحمر الشقیف اور القنطرہ کے اطراف میں صہیونی فوجیوں کے اجتماعات، بیرکوں اور چوکیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔
مقاومت کے مجاہدین نے دیگر بیانیوں میں حداثا قصبے کے اطراف میں ایک مرکاوا ٹینک، الشقیف قلعے کے اطراف میں ڈرونز کے خلاف ایک پیرازائٹ (جامنگ) ڈیوائس، اور القنطرہ قصبے میں ایک مواصلاتی گاڑی کو کواڈ کاپٹر ابابیل سے نشانہ بنانے کی بھی اطلاع دی۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں یہ بھی اعلان کیا کہ مقاومت کے مجاہدین نے النبطیہ کی فضائی حدود زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے اسرائیلی جنگی طیارے کا مقابلہ کیا اور اسے مار بھگایا۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے دو بیانیوں میں یہ بھی اعلان کیا کہ راکٹ اور مارٹر حملوں سے صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ کا مقابلہ کیا گیا جو دو مرکاوا ٹینکوں اور ایک فوجی بلڈوزر کے ساتھ الصوان پہاڑی کے اطراف کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے، اور نیز ایک اور آپریشن میں حداثا قصبے کی طرف پیش قدمی کی صہیونی کوشش کا مقابلہ کیا گیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں یہ بھی اطلاع دی کہ دشمن اسرائیلی فوج سے منسلک ایک کمانڈ ہیڈکوارٹر کو الناقورہ قصبے میں دھماکہ خیز کواڈ کاپٹر ابابیل سے نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ