8 جون 2026 - 01:58
رامات ڈیوڈ فضائی اڈہ، سپاہ پاسداران کے بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بن گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ ضاحیۂ بیروت کے علاقے پر صہیونی جارحیت رامات ڈیوڈ فضائی اڈے سے انجام پائی تھی، اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے بیلسٹک میزائلوں نے نشانہ بنایا ہے۔۔ / آج رات کی کارروائی صرف ایک انتباہ ہے اور اگر جارحیتیں دہرائی گئیں تو جوابات وسیع تر ہوں گے اور خطے میں تمام امریکی-صہیونی اہداف کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے چنانچہ صہیونی ریاست کو فوری طور پر جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند کرے۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے شمالی فلسطین میں اہم اسرائیلی اڈوں کو بھاری میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور اپنے بیان میں کہا:

بسم الله قاصم الجبارین

قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ

جنوبی لبنان میں غاصب صہیونی ریاست کے وسیع پیمانے پر جرائم، صور اور نبطیہ کے علاقوں اور دیگر مقامات بشمول بیروت کے ضاحیہ کے مظلوم عوام کے قتل عام اور بے دخلی کے جواب میں، ان جارحیتوں کے منبع "رامات ڈیوڈ فضائی اڈہ" سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس کے بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنا۔

ہم نے مورخہ 8 اپریل کو جنگ بندی کو لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی سے مشروط تھا؛ لیکن ہمیشہ کی طرح امریکہ اور صہیونی ریاست اپنے عہد پر قائم نہیں رہے، انہوں نے نہ صرف لبنان میں جارحیتوں اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھا، بلکہ آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور بحر ہند میں ایرانی ساحلوں اور بحری جہازوں پر بار بار حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

آج رات کی کارروائی صرف ایک انتباہ ہے اور اگر جارحیتیں دہرائی گئیں تو جوابات وسیع تر ہوں گے اور خطے میں تمام امریکی-صہیونی اہداف کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے چنانچہ صہیونی ریاست کو فوری طور پر جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند کرے۔ 

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha