3 جون 2026 - 19:43
مآخذ: ابنا
سپاه پاسداران کا بیان، خطے سے غیر ملکی اثر و رسوخ کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی

 ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے سے غیر ملکی قوتوں کے اثر و رسوخ کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی اور فلسطین کی آزادی اس کا بنیادی ہدف ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کیسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے سے غیر ملکی قوتوں کے اثر و رسوخ کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی اور فلسطین کی آزادی اس کا بنیادی ہدف ہے۔

بیان میں امام خمینیؒ کی برسی اور 15 خرداد کے واقعات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کی شرکت اور حمایت میدانِ جنگ، سفارت کاری اور قومی کامیابی کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایرانی عوام دشمن کے بیانیے اور جھوٹے دعوؤں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، جبکہ دشمن کو ان نئے قواعد کو قبول کرنا ہوگا جو ایران اور اس کی مسلح افواج نے خطے میں قائم کیے ہیں۔

بیان میں آبنائے ہرمز کے انتظام اور کنٹرول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران اپنی دفاعی اور سکیورٹی حکمتِ عملی کو مضبوط بنا رہا ہے۔

مزید کہا گیا کہ مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک خطے سے بیرونی طاقتوں کا اثر ختم نہیں ہو جاتا اور فلسطین کو آزادی نہیں مل جاتی، جبکہ اسرائیل کے وجود کو اس تناظر میں ایک مرکزی مسئلہ قرار دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha