2 جون 2026 - 14:16
مآخذ: ابنا
امریکی نیوکلیئر لیبارٹری کی سائنسدان کی لاش ایک سال بعد برآمد

امریکی ریاست نیومیکسیکو میں واقع لاس الاموس نیشنل لیبارٹری سے منسلک ایک خاتون سائنسدان کی لاش ایک سال بعد برآمد ہو گئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی ریاست نیومیکسیکو میں واقع لاس الاموس نیشنل لیبارٹری سے منسلک ایک خاتون سائنسدان کی لاش ایک سال بعد برآمد ہو گئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق 53 سالہ سائنسدان ملیسا کاسیاس کے انسانی باقیات جنگلی علاقے “کارسن” میں ایک کوہ پیما کی جانب سے دریافت کیے گئے۔ جائے وقوعہ کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملیسا کاسیاس گزشتہ سال جون 2025 سے لاپتہ تھیں اور وہ امریکی نیوکلیئر تحقیق سے وابستہ ایک اہم سائنسی ادارے میں کام کرتی تھیں۔ حکام نے کہا ہے کہ ان کی موت کی وجہ اور حالات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشکوک نوعیت کا ہے اور تمام پہلوؤں سے اس کی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ ابتدائی طور پر اسے ایک پراسرار کیس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha