بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے شہید وزرائے خارجہ "ڈاکٹر حسین امیر عبداللٰہیان اور ڈاکٹر سید کمال خرازی" کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
- امریکی عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی سفارتخانے اور سفارتکار اپنے امریکی اور مغربی ہم منصبوں کے ساتھ عوامی سفارتکاری اور ابلاغیات کی جنگ جیت گئے ہیں۔
- 40 روزہ جنگ میں ایرانی سفارتخانوں سے کوئی ایک فرد بھی مستعفی نہیں ہؤا۔
- بہت سوں نے ہمارے سفارتکاروں کو سبز باغ دکھانے اور ورغلانے کی کوشش کی، لیکن مجھے فخر ہے کہ وزارت خارجہ اور نمائندہ دفاتر میں ایک بھی ایسا واقعہ رونما نہیں ہؤا۔
- امریکی عہدیدار معترف ہیں کہ ایران عوامی سفارتکاری میں ایرانی ایرانی جیت گئے ہیں اور ایرانی سفارتخانے ابلاغی اور عوامی سفارتکاری کی جنگ جیت گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ