12 مئی 2026 - 21:47
ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہونگے، یورپ

اس سے پہلے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے ـ مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کی غرض سے ـ اپنے طیارہ بردار جہاز مشرق بحیرہ عرب کی طرف روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کسی بھی یورپی بحری جہاز کے خطے میں آنے کی صورت میں انہیں نشانہ بنانے کی دھمکی دی جس پر ان دو ممالک کے موقف میں تبدیلی آگئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر (Keir Starmer) نے کہا: "اگر میں نے دوسری جماعتوں کی بات مانی ہوتی، تو آج ہم ایران کے ساتھ بند گلی میں پھنس گئے ہوتے، اور ایسی جنگ میں دھکیل دیئے جاتے جو ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ میں ہرگز ایسا کام نہیں کرتا۔ ہم ایران کے ساتھ تنازع میں شامل نہیں ہونگے۔"

ادھر فرانسیسی صدر امانوئل مکرون (Emmanuel Macron)  نے بھی کہا ہے کہ فرانس کا خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے لئے کسی بھی امریکی کاروائی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے؛ ہم نے تو بس یہی کہا تھا کہ خلیج فارس میں ہم جو بھی کریں گے ایران کے تعاون سے کریں گے۔

ادھر اطالوی وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی (Antonio Tajani) نے کہا ہے کہ: "ہم یقینا ایران کے خلاف جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن بین الاقوامی بحری قوانین کے احترام کے لئے جو ضروری ہو، کر لیں گے۔"

اس سے پہلے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے ـ مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کی غرض سے ـ اپنے طیارہ بردار جہاز مشرق بحیرہ عرب کی طرف روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کسی بھی یورپی بحری جہاز کے خطے میں آنے کی صورت میں انہیں نشانہ بنانے کی دھمکی دی جس پر ان دو ممالک کے موقف میں تبدیلی آگئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha