اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی معاشرہ شدید داخلی بحران اور ممکنہ تصادم کے قریب پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیاسی اور سماجی تقسیم اب اسرائیلی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، جبکہ اندرونی اختلافات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ تقریباً 30 فیصد اسرائیلی مقبوضہ فلسطین چھوڑنے اور دوسرے ممالک میں منتقل ہونے پر غور کر رہے ہیں، جسے “الٹی ہجرت” قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ جنگ، سیاسی بحران، معاشی دباؤ اور داخلی بداعتمادی نے صہیونی معاشرے میں بے چینی کو بڑھا دیا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ