اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے معرکہ حق (ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی چار روزہ جنگ) کے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلام آباد قیام امن کے لئے پوری صداقت کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انھوں نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔
انھوں نے کہا کہ وہ پورے اشتیاق اور عزم راسخ کے ساتھ اپنے پڑوس میں امن اورعلاقے نیز دنیا میں پائیدار سلامتی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ آج آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تصدیق کی ہے کہ ایران کا تازہ جواب انہیں مل گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ