7 مئی 2026 - 18:56
مآخذ: ابنا
ایران سے معاہدے میں ٹرمپ کا غرور سب سے بڑی رکاوٹ

 امریکی جریدے پولٹیکو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ممکنہ طور پر ٹکنیکی یا عسکری اختلافات نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی انداز اور غرور ہو سکتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے پولٹیکو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ممکنہ طور پر ٹکنیکی یا عسکری اختلافات نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی انداز اور غرور ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض امریکی اور عرب حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی حکام کے بارے میں سخت اور تحقیر آمیز لہجہ مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریق نہ صرف سیاسی فائدے بلکہ اپنی عزت اور حیثیت کے تحفظ کو بھی اہم سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے کسی سمجھوتے تک پہنچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایک اعلیٰ خلیجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اس بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران ایسا معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس سے اس کی سیاسی حیثیت متاثر ہو اور یہی تضاد مذاکرات میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران بھی کسی ایسے معاہدے پر آمادہ نہیں ہوگا جس میں اسے کمزور فریق کے طور پر پیش کیا جائے اس لیے دونوں جانب سے لچک کی کمی صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha