5 مئی 2026 - 11:27
مآخذ: ابنا
موجودہ صورتحال امریکہ کے لیے ناقابل برداشت

ایران کی مجلسِ شورٰی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال امریکہ کے لیے ناقابل برداشت بنتی جا رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی مجلسِ شورٰی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال امریکہ کے لیے ناقابل برداشت بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں آبنائے ہرمز کی بدلتی ہوئی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا توازن قائم ہو رہا ہے۔

قالیباف کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور محاصرے جیسے اقدامات نے بحری آمدورفت اور توانائی کی ترسیل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات کے باوجود ایران نے ابھی تک اپنی مکمل کارروائی کا آغاز نہیں کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران موجودہ حالات سے بخوبی آگاہ ہے اور اگر ضروری ہوا تو مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں،جبکہ ان کے بقول مخالف قوتوں کے اثرات جلد کم ہو جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha