1 مئی 2026 - 17:49
جنگ رمضان سے ٹرمپ کی 20 حصول یابیاں، شیخ اکرم الکعبی کے بقول

عراق کی مقاومتی تحریک النجباء نے  ایک پیغام کے ضمن میں ایران پر امریکی جنگ سے ٹرمپ کی حصولیابیوں کا تمسخر اڑاتے ہوئے اس جنگ کے 20 اثرات اور نتائج بیان کئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا||

1۔ امت مسلمہ کے مراجع میں سے ایک عظیم مرجع، ان کے داماد، بیٹی، بہو اور دو سال سے کم عمر کی نواسی کو شہید کرنا

2۔ میناب پرائمری اسکول پر بمباری اور 175 ننھی طالبات کا قتل عام

3۔ بمباری اور قتل عام، جس میں 99 فیصد عام شہری نشانہ بنے

4۔ اپنا بدصورت اور مجرمانہ چہرہ عیاں کرنا اور ایرانیوں کے قتل عام پر فخر و مباہات، اور فریقین کے مقتولین کا قیاس کرنا

5۔ پانی صاف کرنے والی تنصیبات اور سول ڈھانچوں کی تباہی

6۔ قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کے لئے مخصوص گاندھی ہسپتال کی مکمل تباہی

7۔ پوری دنیا میں امریکیوں کو نفرت انگیز بنانا اور اقوام کو امریکیوں کے خلاف مشتعل کرنا

8۔ امریکہ کا رعب و دبدبہ منہدم کرنا اور ایرانی حملوں اور میزائلوں کے خوف سے امریکی بحری جہازوں کا بھاگ کھڑا ہونا

9۔ پورے خطے سے امریکی فوجیوں، شہریوں اور سفارتکاروں کا فرار

10۔ پورے خطے میں امریکی سفارتخانوں کو خالی کرایا جانا

11۔ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں، ان ریاستوں کی حفاظت کے نام پر تعینات امریکی فوجیوں کا مورچوں سے بھاگ کر لوگوں کے گھروں اور ہوٹلوں میں چھپ جانا

12۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

13۔ لبنان کے بے گناہ شہریوں کو گھربار چھوڑنے پر مجبور کرنا

14۔ عالمی معیشت کو زبردست نقصان پہنچانا

15۔ جنگی مجرم، امن دشمن اور انسانیت دشمن شخص کے عنوان سے گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونے کا لائق بن جانا

16۔ پوری تاریخ اور پوری دنیا میں سب سے بڑے جھوٹے شخص اور خطرناک ترین نفسیاتی مریض کے نام سے شہرت پانا جو امریکہ میں بر سراقتدار آیا ہے

17۔ اپنے ہی ووٹروں کو دھچکا لگانا اور مایوس کرنا، جنہیں اس نے بیرونی جنگیں ختم کرنے اور امن و امان قائم کرنے کے نعروں سے ورغلایا تھا

18۔ فلسطین سے قبرص بھاگنے والے صہیونیوں کے فرار کے اخراجات میں اضافہ ہونا، جو کشتیوں کے ذریعے اپنے آبائی ملکوں کی طرف فرار ہورہے ہیں وہ بھی ایسے حال میں کہ ان یہویدوں کو مقبوضہ سرزمین میں امن و سکون کے جھوٹے وعدے دیئے گئے تھے

19۔ ایرانی عوام کو قیادت کے تحت متحد و متفق کرنا، اور ظالمانہ جارحیت کے مقابلے میں عدیم المثال یکجہتی قائم کرنا، جبکہ اس نے ایرانی قوم کو پارہ پارہ کرنے کے عزائم کا اعلان کیا تھا

20۔ عراق سے قابض افواج کے مار بھگانے کے عمل کو تیز تر کرنا، اس کے بعد جب معلوم ہؤا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی جھوٹے اور فریبی ہیں، سیاسی راستے ناکام ہوچکے تھے اور امریکہ امریکہ کی فضا اور زمین سے ایک مسلمان پڑوسی ملک کے خلاف ناجائز فائدہ اٹھا رہا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha