اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے وزير خارجہ سید عباس عراقچی کی گزشتہ پیر کو ہونے والی ملاقات ثمر بخش رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں جو مذاکرات انجام پائے ان میں موجودہ حالات میں روس کی ثالثی کا امکان بھی شامل تھا۔
ماسکو ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بتایا کہ اس ملاقات میں باہمی روابط ، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے وزير خارجہ سید عباس عراقچی کی اس ملاقات میں ایران کے خلاف امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی اور تہران اور ماسکو کے درمیان ضروری ہم آہنگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا روسی صدر اور ایران کے وزیر خارجہ کی اس ملاقات میں خاص طور پر امریکا اور صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کے بعد وجود میں انے والی موجودہ صورتحال کے بارے میں گفتگوئی ہوئی ہے؟، کہا کہ عملی طور پر کوئی خاص تجویز پیش نہیں کی گئی ۔ درحقیقت اس ملاقات میں ہمفکری سے کام لیا گیا اور طے پایا کہ اس سلسلے میں گفتگو کا سلسلہ جاری رکھائے جائے۔
آپ کا تبصرہ