اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ اس نے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں چار مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر توپ خانے اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان واقعات کے بعد حزبالله نے مختلف فوجی اور انٹیلیجنس اہداف کو نشانہ بنایا۔
پہلی کارروائی میں ایک اسرائیلی توپ خانے کے مقام کو ایک خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کنٹرول روم میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔
دوسری کارروائی میں ایک فوجی گاڑی کو ڈرون حملے سے ہدف بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار افراد زخمی ہوئے۔
تیسری کارروائی میں ایک فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ چوتھی کارروائی میں جنوبی لبنان کے علاقے میں موجود چار جاسوس ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی بلند سطح پر ہے اور فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ