15 اپریل 2026 - 18:23
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح اور امریکہ و اسرائیل کی شکست کی چند شہادتیں

امریکہ کو تمام محاذوں میں شکست کا سامنا ہے، انڈیپنڈنٹ / ایران نے امریکہ کو چیک میٹ کر دیا، بورس چانسن / ہم آج کے بعد امریکہ کو فوجی تحفظ کے بہانے، ایک سینٹ بھی نہیں دیں گے، کینڈین وزیر ا‏عظم / یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کو معطل کر دے، ہسپانوی وزیر اعظم / ہم نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا، اطالوی وزیر اعظم۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ مطابق، گوکہ ایران پر مسلط کردہ امریکی - صہیونی جنگ میں، ٹرمپ ہر روز کئی مرتبہ فتح کا اعلان کر رہا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

آج دنیا بھر کے سیاستدان اور تجزیہ کار دھڑلے سے کہہ دیتے ہیں کہ امریکہ شکست کھا گئے یا ایران نے امریکہ کو چیک میٹ کر دیا ہے یا ہم اسرائیل کے ساتھ تعلق ختم کرنا چاہتے ہیں، یا کہتے ہیں کہ ہم خود جاکر ایران سے آبنائے ہرمز کے بارے میں بات چیت کریں گے، یا مثلا کہتے ہیں کہ مزید ایک سینٹ بھی امریکہ کو نہیں دیں گے، یا ہم اس جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ جو اس حقیقت کا اظہار ہے کہ ایران نے دنیا کی سب سے بڑی طاقت کو ہرا دیا ہے، اور اگر امریکہ اور اسرائیل اس جنگ میں فاتح تو یہ سب اس کو سلام کرتے ہوئے دکھائی دیتے۔

دیکھئے، شہادتیں، امریکی شکست پر

- انڈیپنڈنٹ: گوکہ ٹرمپ فتح کا اعلان کر رہا ہے لیکن وہ ایران کے ساتھ جنگ کے تمام محاذوں میں شکست کا سامنا کر رہا ہے۔

- سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں امریکہ کو چیک میٹ (Checkmate) کر دیا ہے۔

- کینڈین وزیر ا‏عظم: ہر روز ہر ڈالر میں سے 70 سینٹ فوجی اخراجات کے لئے، امریکہ بھجوانے کا دور گذر گیا۔ ہم مزید امریکی فوج کی اس حمایت کے لئے مزید ایک سکہ بھی نہیں دیں گے۔

- ہسپانوی وزیر اعظم: تل ابیب بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کا مرتکب ہؤا ہے، اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے معاہدے میں مندرجہ متعلقہ شقوں کو پامال کرچکا ہے۔ یورپی اتحاد سے مطالبہ کرتا ہوں، اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کو معطل کر دے۔

- اطالوی وزیر ا‏عظم نے اعلان کیا کہ انھوں نے صہیونی ریاست کے ساتھ اٹلی کے دفاعی معاہدے کو ـ جو فوجی سازوسامان اور تکنیکی تعاون پر مشتمل ہے ـ معطل کر دیا ہے۔

- ہاآرتص: نیتن یاہو اس بیانیے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے کہ اس کی قیادت میں ہونے والی جنگ، ایک عظیم کامیابی تھی! لیکن یہ تصویرکشی حقیقت سے بہت بعید ہے۔

- کینیڈین وزیر اعظم نے کہا: ہم ہر اپنی ہر ڈالر آمدنی میں سے 60 سینٹ امریکہ کو ادا کرتے آئے ہیں، اس کے بعد ہم ایسا نہیں کریں گے اور ہمیں مزید امریکی فوج کی طرف سے تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha