18 اکتوبر 2026 - 00:00
دوسری قسط |  انصار اللہ نے بن سلمان کا چہرہ خاک میں رگڑ لیا ہے!، سعد الفقیہ + ویڈیو

'پارسین' (Parsin) نامی ٹیلی گرام چینل نے ممتاز سیاسی ماہر اور سعودی اپوزیشن رہنما، سعد الفقیہ کی ایک ویڈیو نشر کی ہے، جنہوں نے آل سعود سے مخاطب ہوکر کہا ہے: ""یورپ اور امریکہ تمہارے ساتھ ہیں، یمن میں درجنوں ملیشیا گروپ تمہارے ساتھ ہیں، اور تم نے ڈیڑھ 1/5 ٹریلین (1500 ارب) ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کر دیئے ہیں؛ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ انصار اللہ کے اراکین پیشقدمی کر رہے ہیں؛ ہر طرف سے تم پر میزائل داغ رہے ہیں، تمہارے ہوائی اڈوں کو بند کر رہے ہیں اور تمہاری تیل کی برآمدات میں خلل ڈال رہے ہیں!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ممتاز سیاسی ماہر اور سعودی اپوزیشن رہنما، سعد الفقیہ نے آل سعود سے مخاطب ہوکر کہا ہے: ""یورپ اور امریکہ تمہارے ساتھ ہیں، یمن میں درجنوں ملیشیا گروپ تمہارے ساتھ ہیں، اور تم نے ڈیڑھ 1/5 ٹریلین (1500 ارب) ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کر دیئے ہیں؛ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ انصار اللہ کے اراکین پیشقدمی کر رہے ہیں؛ ہر طرف سے تم پر میزائل داغ رہے ہیں، تمہارے ہوائی اڈوں کو بند کر رہے ہیں اور تمہاری تیل کی برآمدات میں خلل ڈال رہے ہیں!/ انھوں نے کہا: یہ حکومت احترام کی مستحق نہیں ہے؛ نہ ہی اس سے ڈرنے یا خوف کھانے کی کوئی وجہ ہے۔ اس حکومت کو ایک شدید اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے؛ سادہ الفاظ میں کہیں تو، اس نے اس کا چہرہ خاک میں ملا دیا ہے!

دوسری اور آخری قسط:

اور ہاں، یہ سب کس کے ہاتھوں ہؤا ہے؟ ایک ملیشیا نے اس کو محصور کر لیا ہے!

یعنی تم 10 برسوں سے اس جنگ میں الجھے ہوئے ہو؛ پوری دنیا تمہارے ساتھ کھڑی ہے، امریکہ اور یورپ تمہارے ساتھ ہیں، نام نہاد "بین الاقوامی قانونیت (International Legitimacy)" تمہاری حمایت کر رہی ہے؛ یمن میں 60 مسلح ملیشیائیں تمہارے ساتھ کھڑی ہیں، تم نے [فوجی صلاحیت پر] 1/5 ٹریلین (1500 ارب) ڈالر بھی خرچ کئے ہیں؛ لیکن نتیجہ کیا نکلا ہے؟ حوثی یمن میں پیشقدمی کر رہے ہیں، اور فتحیاب ہوتے ہیں، ہر طرف سے تم پر میزائل چلا رہے ہیں، تمہارے ہوائی اڈوں کو بند کر رہے ہیں، اور تمہاری تیل کی مصنوعات کی تیاری میں خلل ڈال رہے ہیں!

اے لوگو! یہ کیونکر ممکن ہے اس طرح کا حکمران تمہارے دلوں میں صاحبِ ہیبت و طاقت ہو؟ یہ پہلا نکتہ۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ ان انتباہی نشانوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد، آپ کو جان لینا چاہئے کہ جس طرح کہ ہم اور دوسرے افراد، آپ کو خبردار کر رہے ہیں، انسان کو کچھ کرنا چاہئے۔ ظلم و جبر کا راستہ روکنا چاہئے، بدعنوانیوں کا سد باب کرنا چاہئے، اور استبدادیت اور آمریت، سرکوبی، اور جبر و ستم کا خاتمہ کرنا چاہئے جو بن سلمان اور اس کے خاندان عوام پر ڈھا رہے ہیں؛ وہ ملکی وسائل اور عوامی دولت اور سرکاری طاقت کو بروئے کار لاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ ملک کے سرکاری دین (و مذہب) سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، اور یہ سب وہ دنیا اسلام کے ساتھ دشمنی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

ہم نے آپ [نجد و حجاز کے عوام] کو بارہا متنبہ کیا ہے اور بار بار اس مسئلے کی طرف اشارہ کر چکے ہیں۔

اللہ تعالیٰ بھی تنبیہی نشانیاں بھیج دیتا ہے؛ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ لوگ دو مسائل پر توجہ دیں؟

1۔ حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہوتے جائیں گے۔

2۔ یہ نظام [سعودی بادشاہت] قابل احترام نہیں ہے۔ یہ لوگ اس لائق نہیں ہیں کہ ان سے مرعوب ہوجائیں یا ان سے خوفزدہ ہوں۔

اس نظام کی ذمہ داری ہے کہ تمامتر ایئرلائنز کو اعلان کر دے کہ وہ سعودی عرب نہ آئیں، اور اس حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہوائی اڈوں کو بند کر دے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس کی ذمہ داری ہے۔

لیکن بن سلمان خوف کی شدت کے مارے، یہ قبول نہیں کرنا چاہتا ہے کہ حوثیوں نے اس کو ذلیل کر دیا ہے، خوار کر دیا ہے اور اس کے ملک کو خطرے سے دوچار کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ ہوائی اڈے بند کرنے کے لئے تیار نہیں ہؤا، سوا اس وقت کے جب کام حد سے گذرگیا اور درجنوں افراد مارے گئے۔

یہ شخص [بن سلمان] لوگوں کی جانوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ اور بالآخر خود بھی اپنے ہی فیصلے کے منفی نتائج کا شکار ہو گیا؛ کیونکہ ہلاک شدگان میں امریکی اور یورپی باشندے بھی شامل تھے؛ اور خبر ایجنسیوں نے ان خبروں کو شائع کیا، اس طرح سے کوئی انہیں چھپا نہیں سکتا تھا۔

اس نے اس 'غرور' اور سوچ کے اس طرز کے ساتھ، خود کو مزید درد سر میں مبتلا کر دیا اور اس مسئلے کا صرف ایک مطلب ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ حوثی بن سلمان کے خلاف جنگ میں فاتح ہو گئے ہیں، اس کو ذلیل کر چکے ہیں، اس کی طاقت کو پاش پاش کر چکے ہیں۔

بہرحال ملک خطرناک صورت حال سے گذر رہا ہے۔ لیکن بن سلمان، بدستور، حالات کو معمول کے مطابق پیش کرنا چاہتا ہے، اور یوں جتا رہا ہے کہ سب کچھ بالکل معمول کے مطابق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha