17 اکتوبر 2026 - 23:42
پہلی قسط | انصار اللہ نے بن سلمان کا چہرہ خاک میں رگڑ لیا ہے!، سعد الفقیہ + ویڈیو

'پارسین' (Parsin) نامی ٹیلی گرام چینل نے ممتاز سیاسی ماہر اور سعودی اپوزیشن رہنما، سعد الفقیہ کی ایک ویڈیو نشر کی ہے، جنہوں نے آل سعود سے مخاطب ہوکر کہا ہے: ""یورپ اور امریکہ تمہارے ساتھ ہیں، یمن میں درجنوں ملیشیا گروپ تمہارے ساتھ ہیں، اور تم نے ڈیڑھ 1/5 ٹریلین (1500 ارب) ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کر دیئے ہیں؛ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ انصار اللہ کے اراکین پیشقدمی کر رہے ہیں؛ ہر طرف سے تم پر میزائل داغ رہے ہیں، تمہارے ہوائی اڈوں کو بند کر رہے ہیں اور تمہاری تیل کی برآمدات میں خلل ڈال رہے ہیں!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ممتاز سیاسی ماہر اور سعودی اپوزیشن رہنما، سعد الفقیہ نے آل سعود سے مخاطب ہوکر کہا ہے: ""یورپ اور امریکہ تمہارے ساتھ ہیں، یمن میں درجنوں ملیشیا گروپ تمہارے ساتھ ہیں، اور تم نے ڈیڑھ 1/5 ٹریلین (1500 ارب) ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کر دیئے ہیں؛ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ انصار اللہ کے اراکین پیشقدمی کر رہے ہیں؛ ہر طرف سے تم پر میزائل داغ رہے ہیں، تمہارے ہوائی اڈوں کو بند کر رہے ہیں اور تمہاری تیل کی برآمدات میں خلل ڈال رہے ہیں!/ انھوں نے کہا: یہ حکومت احترام کی مستحق نہیں ہے؛ نہ ہی اس سے ڈرنے یا خوف کھانے کی کوئی وجہ ہے۔ اس حکومت کو ایک شدید اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے؛ سادہ الفاظ میں کہیں تو، اس نے اس کا چہرہ خاک میں ملا دیا ہے!

ویڈیو کی تفصیل:

مجھے نہیں معلوم کہ کیا لوگ جانتے ہیں کہ حالات کتنے خطرناک ہیں یا نہیں!

وہ دیکھتے ہیں کہ ہوائی اڈے بند ہوجاتے ہیں، بمباریاں بدستور جاری ہیں.

کوئی بھی ریفائنری ایسی نہیں ہے جو نشانہ نہ بنی ہو۔

مشرق سے مغرب کی طرف جانے والی تیل پائپ لائن ناکارہ ہو چکی ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے بھی تیل کی برآمدات بند ہو چکی ہیں۔

مجھے نہیں معلوم کہ کیا لوگ جانتے ہیں کہ حالات کتنے خطرناک ہیں یا نہیں!، کیا وہ ان شکستوں کی طرف متوجہ ہیں جن سے بن سلمان دوچار ہؤا ہے یا نہیں؟ کیا وہ سمجھ سکتے ہیں کہ بن سلمان کو کس انداز سے ذلیل کیا جارہا ہے، اور اس کی ہیبت ٹوٹ رہی ہے اور اس کی طاقت زوال پذیر ہو رہی ہے، یا نہیں؟

یہ شعور اور احساس اس وقت موجود ہے کہ "لوگوں کو حقائق سے دور رکھا گیا ہے، اور وہ حالات کو اس طرح نہیں سمجھتے ہیں، جس طرح کہ وہ ہیں۔"

جان لیں کہ سعودی نظام انتہائی شدید اور ذلت آمیز شکست کا متحمل ہؤا ہے؛ عوام الناس کی زبان میں، انصار اللہ نے اس کی ناک خاک میں رگڑ لی ہے! یعنی ان کی انتہائی شدید تذلیل ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha