12 اپریل 2026 - 16:58
مآخذ: ابنا
مذاکرات ناکام، مگر سفارتکاری جاری رہے گی: ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کسی حتمی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے، تاہم سفارتکاری کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کسی حتمی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے، تاہم سفارتکاری کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ کچھ معاملات میں پیش رفت ہوئی، لیکن دو سے تین اہم نکات پر اختلاف برقرار رہا، جس کے باعث کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہ پا سکا۔

بقائی کے مطابق، یہ مذاکرات گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے طویل دور تھا، جو تقریباً 24 سے 25 گھنٹے جاری رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارتکاری قومی مفادات کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اسے ہر حال میں جاری رہنا چاہیے، چاہے حالات جنگ کے ہوں یا امن کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات 40 روزہ جنگ کے بعد ایک ایسے ماحول میں ہوئے جہاں بداعتمادی اور شکوک و شبہات موجود تھے، اس لیے فوری نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ مذاکرات میں کچھ نئے اور پیچیدہ موضوعات، جیسے آبناے ہرمز، بھی شامل کیے گئے، جنہوں نے بات چیت کو مزید مشکل بنا دیا۔

انہوں نے پاکستان کی قیادت، بشمول شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار، کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مہمان نوازی کو سراہا۔

آخر میں، بقائی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کی سفارتی ٹیم ہر حال میں عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے گی اور سفارتکاری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha