12 اپریل 2026 - 14:49
ایران اس جنگ میں فاتح ٹہرا، پروفیسر میئر شیمر

شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر اور بین الاقوامی مسائل کے سینئر تجزیہ کار نے کہا: ایران اس جنگ میں واضح طور پر فاتح ہوگیا ہے، یہ جنگ امریکی خارجہ پالیسی کی بڑی شکست ہے اور امریکہ کے لئے بہت بڑے اقتصادی اور سیاسی منفی اثرات کا سبب بنے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے استاد اور امریکہ کے مشہور سیاسی نظریہ ساز جان میئر شیمر (John Mearsheimer) نے العربی الجدید کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا:

- ٹرمپ حکومت جانتی ہے کہ وہ اس جنگ میں پٹے ہوئے پتے کے ساتھ کھیل رہی ہے اور اس جنگ کا خاتمہ اور جنگ بندی امریکی صدر کے لئے بہت مفید ہے۔

- ٹرمپ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونا بہت مشکل ہے، اگر [مذاکرات کے لئے] سمجھوتہ حاصل بھی ہوجائے۔

- بہر حال بالکل واضح و آشکار ہے کہ ایران اس جنگ میں فاتح ہو گیا ہے۔

- مسائل کے حتمی حل کی کوششیں اسی حقیقت کا ثبوت ہیں کہ ایران اس جنگ کا جیتا ہؤا فریق ہے نہ کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ۔

- ٹرمپ اسرائیل کی خاطر جنگ میں اترا، اور ہمارے لوگ [مریکی] اس حقیقت سے باخبر ہیں۔

- امریکہ اسرائیل کے مفادات کی خاطر میدان جنگ میں داخل ہؤا اور پھر یہ جنگ ایک المیے میں بدل گئی۔

- بہت سے امریکی کہیں گے کہ اسرائیل اس المیے کی وجہ سے بہت زیادہ سرزنش کا مستحق ہے اور یہ آخرکار امریکی-اسرائیلی تعلقات کے لئے مضر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha