11 اپریل 2026 - 11:22
اسلام آباد مذاکرات؛ ایران کی دو پیشگی شرطوں کی تکمیل کی کوشش جاری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں؛ لیکن ایران نے اعلان کیا ہے کہ پیشگی شرطوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں، مذاکرات شروع نہیں ہونگے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں؛ لیکن ایران نے اعلان کیا ہے کہ پیشگی شرطوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں، مذاکرات شروع نہیں ہونگے۔

ایران کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ ڈاکٹر قالیباف کے اعلان کے مطابق، لبنان میں 'لبنان میں جنگ بندی' اور 'قطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی" مذاکرات کی ابتدائی دو شرطیں ہیں۔

صہیونی ریاست نے ایران - امریکہ جنگ بندی سمجھوتے کے بعد لبنان پر اپنے حملے شدیدتر کر دیئے ہیں لیکن ایران کی طرف کی مذاکرات میں عدم شرکت کی دھمکی اور امریکہ اور بعض دوسرے ممالک کے دباؤ کے بعد، لبنان پر حملوں کا دباؤ کم ہوگیا ہے۔

صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کا وجود نہیں ہے لیکن اب حملے کافی حد تک کم ہو گئے ہیں۔

البتہ حزب اللہ بھی محدود سطح پر حملوں کا جواب دیتی ہے اور مقبوضہ فلسطین کے شمال کو نشانہ بناتی ہے۔

دوسری پیشگی شرط کے بارے میں بھی غیر سرکاری رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جنوبی کوریا اور قطر 6 ارب ڈالر ایران منتقل کرنے کے لئے سرگرم ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha