بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب 10 نکات پر مشتمل ہے، اور ایران نے اپنے سابقہ تجربات کی رو سے جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے جنگ کے مکمل خاتمے اور ایرانی تحفظات کو ملحوظ رکھنے پر زور دیا ہے۔
- کچھ ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کے مطابق، 10 نکاتی منصوبے کے کچھ نکات درج ذیل ہیں:
- ایران پر لگی ہوئی تمام تر پابندیوں کا مکمل خاتمہ؛
- امریکہ-اسرائیل کی مسلط کردہ غیر قانونی جنگ کا مکمل معاوضہ؛
- پورے خطے سے امریکی اڈوں کا مکمل خاتمہ
- پورے خطے میں جنگوں اور تنازعات کا خاتمہ (جس میں لبنان پر صہیونی حملوں کا خاتمہ بھی شامل ہے)؛
- جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے کی عملی ضمانت؛
- آبنائے ہرمز میں پرامن جہازرانی کے لئے ایران کا مجوزہ نیا پروٹوکول؛
- آبنائے ہرمز پر ایران کا مستقل کنٹرول۔
یہ متن گذشتہ سینیچر اور اتوار کے روز ایران کے مغرب اور مرکز میں ہونے والی پیشرفت اور ایرانی یورینیم چوری کرنے کے لئے امریکی کاروائی کی المناک شکست اور ایک بار یہ ثابت کرنے کے بعد، پیش کیا گیا کہ ایران کو اس جنگ میں مکمل بالادستی حاصل ہے۔
مذکورہ بالا متن ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں پر مشتمل ہے اور ایران کا ارسال کردہ مسودہ ابھی تک باضابطہ طور پر شائع نہیں ہؤا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ