2 اپریل 2026 - 12:10
وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر+ 3؛ رامات گان، حولون، پالماخیم، تل ابیب اور بنی براک میں صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر کے تیسرے مرحلے میں صہیونی ریاست کے اہم ٹھکانوں پر ـ درست نشانے پر لگنے والے سوپر ہیوی میزائلوں کی بارش کی گئی جن میں ہائپرسونک قیام میزائل، عماد میزائل اور کئی وارہیڈز لے جانے والے قدر میزائل شامل تھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر کے تیسرے مرحلے میں مقبوضہ فلسطین میں واقع رامات گان، حولون، پالماخیم، تل ابیب اور بنی براک کے علاقوں میں صہیونی ریاست کے اہم ٹھکانوں پر ـ درست نشانے پر لگنے والے سوپر ہیوی ہائپرسونک قیام میزائل، عماد میزائل اور کئی وارہیڈز لے جانے والے قدر میزائل ـ برسائے گئے۔

معرکۂ وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر کا تیسرا مرحلہ مبارک کوڈ نیم "یا حیدر کرار(ع)" کے ساتھ، شروع ہؤا اور شہید ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری، اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے سرکاری حکام کو پیش کیا گیا۔

اس مرحلے میں ان متواتر میزائل حملوں میں آگ کی بارش رامات گان سے حولون، پالماخیم مشرقی تل ابیب میں بنی براک تک برسائی گئی اور صہیونیوں کے فوجی ٹھکانوں، اہم مراکز، فوجی بیرکوں اور نفری کی تعیناتی کے مراکز اور دہشت گرد صہیونی فوج کو خدمات فراہم کرنے والی صنعتوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔ اور صہیونی آبادکاروں کو زیر زمین پناہ گاہوں میں سائرن سے سائرن تک جینے کے عادی بننے والے غاصب یہودی آبادکاروں کی زندگی مزید اجیرن بنا دی گئی۔

ہمیشہ کی طرح اس مرحلے کے دوران بھی غاصب آبادکاروں جنونی انداز سے بھاگتا ، ایک دوسرے کو کچلتا اور زیر زمین بلوں میں داخل ہونے کے لئے لڑتا جھگڑتا دیکھا گیا اور یہ عید فسح کے موقع پر یہودی آبادکاروں کے لئے تحفہ تھا جو انہیں مسلسل دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے مکمل انہدام کی آمد آمد پر!

مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک، صہیونی ٹھکانوں اور اہم مراکز پر یہ متواتر میزائل کاروائی مسلسل جاری ہے۔

اسی اثناء میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس (فضائی خلائی) فورس نے اعلان کیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کی پیداوار زوروں سے جاری ہے، دشمن سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایرانی افواج کے ہتھیار کہاں بنتے ہیں، اگلے مہینوں میں ہتھیاروں کے نئے ذخائر کے دوازے بھی کھولے جاتے رہیں گے جنہیں ابھی تک ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے صہیونیوں کو مشورہ دے کر کہا ہے: طویل عرصے تک زیر زمین زندگی گذارنے کے لئے اپنی پناہ گاہیں تیار کرکے رکھو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha