بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کون نہیں جانتا کہ خلیج فارس کے جنوبی عرب ممالک سے ٹریلینز ڈالر بٹور کر ان کی حفاظت کے بہانے ان ممالک میں اڈے بنا دیئے اور جدید ترین ہتھیار ان بے بس ممالک کو بیچ کر ان ممالک میں منتقل کیا اور ہزاروں فوجی تعینات کئے اور کون نہیں جانتا کہ ان اڈوں کو امریکہ نے عراق، افغانستان اور شام کے خلاف استعمال کیا؛ اور کون نہیں جانتا کہ ان اڈوں اور ان ہی ممالک کے خریدے ہوئے ہتھیاروں کو امریکہ نے جنگ رمضان کے دوران ایران کے خلاف استعمال کیا لیکن اب خبر آ رہی ہے کہ ان ممالک کو اب ایک بار پھر ان ہی ہتھیاروں کی قیمت ادا کرنا پڑے گی اور امریکہ کو اس جنگ کا تاوان دینا پڑے گا جو امریکہ نے خود ہی ایران پر مسلط کی ہے۔ دیکھئے:
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اپنی جنگ کے اخراجات خلیج فارس کی جنوبی عرب ریاستوں سے وصول کرنا چاہتا ہے۔
دنیا جانتی ہے کہ اس امریکہ کے قائم کردہ اڈوں سے سے عرب ممالک کو شدید ترین نقصانات کے سوا کچھ بھی نہ ملا؛ اور دہشت گرد پیڈوفائل امریکی صدر نے اس جنگ میں خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے اقتصادی ڈھانچوں پر زبردست ضربیں لگائیں اور لگوائیں اور ان ممالک کے لاچار عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اس کے باوجود ان کی مسلسل توہین ہو رہی ہے اور حال ہی میں امریکی صدر نے ان [خاص طور سعودیہ اور کویت] کی انتہائی شدید بے عزتی بھی کی اور نازیبا الفاظ سے ان کی تذلیل بھی کی اور اب ان تباہ کاریوں کا خرچہ بھی ان ہی سے لے گا!
بہر حال یہ ایک حقیقت ہے کہ شیطان انسان کا دشمن ہے اور جو انسان اس سے دوستی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ذلیل و رسوا ہوجائا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ