بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا: ہم نے اللہ کی نصرت اور اس پر توکل کے ساتھ، "معرکۂ جہاد مقدس" کے تحت اپنی دوسری کاروائی میں بھی مقبوضہ فلسطین میں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں صہیونیوں کے کئی اہم اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی مجاہدین نے صہیونیوں پر ڈرون طیارے اور کروز میزائل برسائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائی ایران اور حزب اللہ لبنان میں ہمارے مجاہد بھائیوں کی کاروائیوں کے ساتھ مل کر انجام پائی۔
انھوں نے مزید کہا: ہمارے مجاہدین کا کاروائی اللہ کے فضل سے پوری طرح کامیاب رہی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ