26 مارچ 2026 - 07:00
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 81ویں لہر؛ صہیونیوں کے 70 ٹھکانوں اور فوجی + ایک پیغام

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 81ویں لہر باران رحمت کے موقع پر، کوڈ نیم "یا باقر العلوم(ع)" کے ساتھ، موسیٰ (علیہ السلام) کے پروردگار کے فضل سے، وطن کے تمام جانبازوں اور شہید سپاہیوں ـ بالخصوص بہادر سپاہی 'شہید سید جواد ایزدی ـ کو ہدیہ کی گئی۔ یہ کاروائی کئی مراحل میں انجام دی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا:

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 81ویں لہر باران رحمت کے موقع پر، کوڈ نیم "یا باقر العلوم(ع)" کے ساتھ، موسیٰ (علیہ السلام) کے پروردگار کے فضل سے، وطن کے تمام جانبازوں اور شہید سپاہیوں ـ بالخصوص بہادر سپاہی 'شہید سید جواد ایزدی ـ کو ہدیہ کی گئی۔ یہ کاروائی کئی مراحل میں انجام دی گئی۔

اس کاروائی میں درست نشانے پر لگنے والے میزائل "عماد، قیام، خرمشہر-4 اور قدر میزائل داغے گئے اور مقبوضہ علاقوں 'جنوبی اور شمالی تل ابیب، حیفا، دیمونا، الخضریہ' میں صہیونی ریاست کے 70 سے زائد مقامات پوری شدت اور کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

فیلڈ انفارمیشن کے مطابق اس سے پہلے کی تین لہروں میں ایران کے طاقتور حملوں کے نتیجے میں 2500 صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، گوکہ سینسر شپ بہت شدید ہے۔

سپاہ پاسداران اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج آج ایک قوم کی صورت میں مجسم ہوکر پیارے ایران کے دفاع کے لئے میدان میں آئی ہیں۔

اے امریکیو اور اے امریکی صاحبان فکر!

آپ اس جنگ میں جنگ پرست ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دروغ گوئی اور میدان جنگ کے حقائق میں تحریف، کا سامنا کر رہے ہیں۔ آپ کو امریکہ کے پٹرول پمپوں، ایران کی سڑکوں اور تل ابیب اور حیفا کی فضاؤں میں دیکھنا چاہئے۔ سپاہ پاسداران اپنے بیانات اور اعلامیوں میں حقیقت کو آپ کے لئے شفافیت کے ساتھ بیان کرتی ہے اور جنگ کے حقائق کی تصویر کشی کرتی ہے۔

اپنے بچوں کو نیتن یاہو اور ٹرمپ کے مکر و فریب میں آکر جہنم روانہ نہ کریں۔ جارح سپاہی ملت ایران کے کروڑوں انسانوں کے سمندر میں ڈوب جائیں گی۔"

"إنّا من المجرمین منتقمون۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha