2 جون 2026 - 14:32
مآخذ: ابنا
میٹے فریڈرکسن تیسری بار ڈنمارک کی وزیرِاعظم مقرر

میٹے فریڈرکسن ایک بار پھر حکومت سازی میں کامیاب ہو گئی ہیں اور مسلسل تیسری مدت کے لیے ملک کی وزیرِاعظم مقرر کر دی گئی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن ایک بار پھر حکومت سازی میں کامیاب ہو گئی ہیں اور مسلسل تیسری مدت کے لیے ملک کی وزیرِاعظم مقرر کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے بادشاہ سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ طویل سیاسی مذاکرات کے بعد مخلوط حکومت تشکیل دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حالیہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی اتحاد کو پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی، جس کے باعث حکومت سازی میں تاخیر ہوئی۔

انتخابات میں 179 رکنی پارلیمان میں متعدد جماعتیں کامیاب ہوئیں، تاہم کسی بھی بلاک کو اکثریت نہیں ملی۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اگرچہ اپنی تاریخ کی کمزور ترین کارکردگی کے ساتھ صرف 38 نشستیں حاصل کر سکی، لیکن پھر بھی یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت برقرار رہی۔

دو ماہ سے جاری سیاسی مذاکرات کے بعد آخرکار مته فردریکسن نے مختلف جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے نئی حکومت بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

نئی حکومت کو معیشت، دفاعی پالیسی، روس-یوکرین جنگ کے اثرات اور بین الاقوامی تعلقات سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha