بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکیوں کا چوتھا اسٹراٹیجک طیارہ تھا جو بدھ کی شام کو سپاہ پاسداران کی بحریہ کے جدید ترین ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یہ طیارہ نشانہ بننے کے بعد بحر ہند میں جا کر گر گیا۔
قبل ازیں، ایک امریکی فیول ٹینکر تل ابیب میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہؤا اور صہیونی ذرائع نے کہا کہ یہ طیارہ فنی نقص کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ مجبور ہؤا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد عراق کی خبر ایجنسی صابرین نیوز نے اعلان کیا کہ یہ طیارہ جو ایران پر حملے کے لئے آنے والے ایک جنگی طیارے کو فضا میں ایندھن فراہم کر رہا تھا، کہ اسی اثناء میں عراقی مجاہدین کے میزائل کا نشانہ بنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ