5 مارچ 2026 - 14:36
مآخذ: ابنا
ایرانی اسپیکر کا امریکہ کو انتباہ،جارحیت کا بدلہ لیے بغیر پیچھا نہیں چھوڑیں گے

 ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو سزا دیے بغیر ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی وزیر جنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا امریکی فوجی کمانڈر ایران کے بڑھتے ہوئے مؤثر اور ہدفی حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے شدید نقصانات کی رپورٹ نہیں دے رہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایک طرف اپنے نمائندوں کو بتاتے ہیں کہ ان کے پاس جنگ سے نکلنے کا کوئی واضح منصوبہ نہیں، جبکہ دوسری طرف میڈیا میں بڑے بڑے دعوے کر کے مالیاتی منڈیوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قالیباف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو سزا دیے بغیر انہیں نہیں چھوڑے گا۔

اس سے ایک روز قبل بھی قالیباف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں حق کے قیام کے لیے ہر فرد پر جہاد لازم ہے اور عوام کو میدانوں، مساجد اور سڑکوں پر آ کر اپنے شہید امام اور رہبر کے سوگ میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر رکھا جائے اور عوام کی موجودگی سے ایران اور اس کی مسلح افواج کی بھرپور حمایت ظاہر ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha