بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پاہ پاسداران کا بیان: عید فطر اور عید نوروز کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کے سپاہیوں کو یہ اعزاز حاصل ہؤا کہ انہوں نے نئے سال کی پہلی گھڑیوں میں، معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 71ویں لہر میں خدائے متعال سے استعانت اور کوڈنیم "یا صاحب الزمان(ع)" کے ساتھ، صہیونی ریاست اور دہشت گرد امریکی فوج کے تھکے ہوئے فرسودہ جسموں پر لگا دی۔
سابقہ کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے، ایک تیزرفتار اور مسلسل کاروائی میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے قلب میں تل ابیب اور ریشون لتصیون میں کچھ علاقوں کو درست نشانے پر لگنے والے سوپر ہیوی "عماد"، نیز کئی وار ہيڈز لے جانے والے بھاری میزائلوں اور کامیکازے ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے ٹارگٹس بینک میں، مندرجہ دوسرے اہداف میں، دہشت گرد "علی السالم، الخرج اور وکٹوریا" میں دہشت گردوں کے اڈے، بھی کئی مرتبہ نشانہ بننے کے بعد ایک بار پھر ـ دشمن کی مرحلہ وار فرسودگی کے مقصد سے ـ حملہ آور ڈرونز اور بھاری میزائلوں سے تباہ کیا گیا۔
سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے کمانڈروں نے جنگ کے پہلے تین ہفتوں میں دشمنوں کے کمزور نقاط کی شناخت کرلی، ان کا جائزہ لیا اور حملوں کے لئے نئی حکمت عملیاں مرتب کرکے جدیدتر ہتھیاروں کو میدان جنگ داخل کر دیا۔
جنگ کا میدان دشمن کے لئے پہلے سے زیادہ تنگ اور ناقابل برداشت کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ