بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || نیویارک ٹائمز نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو کچھ اسرائیلی ریاست ان رذیلانہ اقدامات کے مقصد کے طور پر متعارف کراتی ہے، کسی صورت میں بھی اس کے مطلوبہ نتیجے پر منتج نہیں ہوتا۔
اخبار نے لکھا: ایران کی بسیج تنظيم اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری قتل سے معلوم ہؤا کہ اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول کے لئے، کس قدر ٹارگٹ کلنگ پر انحصار کرتا ہے۔
اخبار نے لکھا: ڈاکٹر لاریجانی کے قتل سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسرائیل اتنے ایرانی راہنماؤں کو اس لئے قتل کرتا ہے کہ یہ اس کے فوجی مقاصد کے حصول کا قابل اعتماد ترین راستہ ہے؟ یا نہیں بلکہ وہ صرف یہی ایک کام جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟!
یہ رویہ ـ غیر متوقعہ روشوں سے بالکل ـ الٹے نتائج کا باعث بنتا ہے۔
ایران کے قومی ڈھانچے کی نوعیت کچھ اس طرح سے ہے کہ اسرائیل اسے کسی صورت میں بھی زوال کے نقطے تک نہیں پہنچا سکتا۔
شطرنج میں، کچھ احمق کھلاڑی ہیں جو سوچتے ہیں کہ "شاہ" کا قتل کامیابی کے لئے کافی ہے۔ لیکن ایران جیسے منظم ملک اور نظریاتی عوام کے سلسلے میں ہر کھلاڑی میدان جنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ