18 مارچ 2026 - 23:38
مآخذ: ابنا
ایرانی وزیر خارجہ کا آذربائیجان کو دوٹوک پیغام

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ایران کے دفاعی اقدامات صرف ان قوتوں اور تنصیبات کے خلاف ہیں جو اس کے خلاف جارحیت میں ملوث ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ایران کے دفاعی اقدامات صرف ان قوتوں اور تنصیبات کے خلاف ہیں جو اس کے خلاف جارحیت میں ملوث ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں کہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل کو کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے دے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے فالس فلیگ کارروائیوں کے ذریعے ایران اور دیگر ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کا ردعمل مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور صرف ان مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنا نہایت ضروری ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha