18 مارچ 2026 - 03:58
اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے جام شہادت نوش کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت کا اعلان کیا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

‌"مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبديلا"

ایران کی پیار اور سربلند قوم،

"بندہ خدا، خدا سے جا ملا"‌

شہداء کی ارواح طیبہ نے عبد صالح ڈاکٹر علی لاریجانی کی روح کا استقبال کیا اور وہ طویل عرصے سے ایران اور اسلامی انقلاب کی سربلندی کے لئے مجاہدت کرنے کے بعد، اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے؛ اور فخر و مباہات کے ساتھ، خدمت کے مورچے میں، ـ اشقی الاشقیا امریکہ اور اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے میں ـ فیض شہادت پر نائل ہوئے اور شہدائے رمضان کے امام حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام، اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شہادت و جہاد کے قافلہ سالار امام سید علی خامنہ ای، اپنے شہید معلم استاد شہید مطہری نیز اپنے شہید دوستوں سید حسن نصر اللہ اور الحاج قاسم سلیمانی سے جاملے۔

شہید ڈاکلر لاریجانی نے آخری لمحے تک مسلمانان عالم کو بیداری اور اتحاد کی دعوت دی اور آخرکار ماہ مبارک رمضان کی صبح کو اپنے مؤمن بیٹے "مرتضی لاریجانی اور اپنے کچھ ساتھیوں اور محافظون کے ہمراہ جام شہادت نوش کر گئے۔

بزدلانہ دہشت گردانہ اور ذلیلانہ قاتلانہ حملے ایران کے کروڑوں مخلص بسیجیوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور جنگ جارحوں کے شکست ماننے اور ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گی۔

إنا من المجرمین منتقمون

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha