اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے دشمن کے خلاف وعدہ صادق 4 آپریش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے پہلے اور دوسرے دن ایران کا جواب بارہ روزہ جنگ کے آخری دنوں سے زیادہ سخت اور دندان شکن تھا۔
انھوں نے کہا کہ ان میزائلوں نے غیرمعمولی تباہی مچائی ہے جو دشمن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی اور اس چیز نے انھیں حیران اور پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان اسی قوم کے سپوت ہیں اور ہماری تمام توانائیاں، صلاحیتیں اور اثاثے اسی عظیم قوم کی برکت سے ہیں۔
جنرل نائینی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی عظیم اور دشمن قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ شہید جنرل پاکپور کے مجاہد ساتھی اور سپاہ پاسداران کے غیور اور بہادر جوان ایران کے خبیث دشمنوں کو مکمل اور عبرت ناک شکست دیں گے اور خدا کے فضل و کرم سے ان شہیدوں کے خون کا انتقام لیں گے۔
آپ کا تبصرہ