بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ امت اسلام فتوائے جہاد کی تعمیل کے لئے تیار ہے۔
بحرین کے قائد بحرین نے کہا: بلا شبہ، جہاد جاری ہے اور عادل اور اولوالامر فقہاء کا فتویٰ لازم الاطاعہ ہے اور مؤمنین طبقے شوق و اشتیاق کے ساتھ اس فتویٰ میں فنا ہونے کے لئے تیار ہیں۔
آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے مزید کہا: آج شرعی فریضہ ـ اعلی ترین شدت اور سنجیدگی کے ساتھ ـ ایران کی مسلم اور باغیرت قوم کے ساتھ ساتھ مجاہد مسلم امہ پر عائد ہے کہ وہ اپنے عزم جہاد، مضبوطی اور جانفشانی کو امت کی عزت و عظمت و ہیبت کی بحالی اور ولایت کے استحکام کے لئے بروئے کار لائیں۔
ان کا کہنا تھا: آج امت کی ذمہ داری امانتِ جہاد کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ہے، جو ایک عظیم اور بے مثال ذمہ داری ہے اور یہ فریضہ اس شخصیت کا منتظر ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے امت کے مضبوط قلعے قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ