1 مارچ 2026 - 14:55
ایران کا جوابی حملہ کفر کے خلاف اسلامی جنگ ہے:علامہ راجہ ناصر

پاکستانی اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایران پر امریکی اور صیہونی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کے اڈے مسلمان ممالک کے اندر موجود ہیں اور وہیں سے وہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستانی اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایران پر امریکی اور صیہونی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کے اڈے مسلمان ممالک کے اندر موجود ہیں اور وہیں سے وہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ضروری ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد رہے۔ اسرائیل کوشش کرے گا کہ امت مسلمہ کو اندر سے کمزور کیا جائے۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا: یاد رکھیں کہ یہ ایران کا حق ہے کہ وہ اپنے اوپر ہوئی جنگی جارحیت کے جواب میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے۔ کیا یہ افسوس کی بات  ہے کہ امریکہ کے اڈے مسلمان ممالک کے اندر موجود ہیں اور وہیں سے دشمن مسلمانوں پر حملہ آور ہے؟

انہوں نے کہا: ایرانی جوابی حملہ کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے یہ عالم کفر کے خلاف اسلام کی جنگ ہے۔ یہ ایک بڑی جنگ ہے اور اللہ کے فضل سے ایران کو فتح ہو گی۔ پوری پاکستانی قوم ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha