25 فروری 2026 - 16:38
مآخذ: ابنا
پاکستان اور ایران کے درمیان افغانستان سے متعلق ورچوئل مشاورت

  پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے معاون اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا محمد رضا بهرامی کے ساتھ ورچوئل اجلاس کی تصدیق کی ہے، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے معاون اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا محمد رضا بهرامی کے ساتھ ورچوئل اجلاس کی تصدیق کی ہے، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محمد صادق خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، علاقائی تجارت کے فروغ اور باہمی روابط کے استحکام پر گفتگو ہوئی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ فضائی کارروائیوں کے بعد دونوں جانب سے جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ایران کے ہمسایہ اور مسلم ممالک ہیں، لہٰذا ان کے درمیان کشیدگی کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلافات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق تہران کشیدگی میں کمی کے لیے اپنے “مساعیٔ جمیلہ” استعمال کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ فریقین باہمی گفت و شنید کے ذریعے صورتحال کو قابو میں لائیں گے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha