بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عرب ذرائع نے بحرین، قطر اور امارات میں امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
ایران پر امریکی-اسرائیلی مجرمانہ جارحیت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ فلسطین اور خلیج فارس کی حدود میں واقع عرب ریاستوں میں واقع امریکی اڈوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتداء میں بحرین کے علاقے جفیر میں ایک امریکی بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
منامہ کے سرکاری ذرائع نے بھی اعلان کیا کہ اس ملک میں واقع پانچویں امریکی بیڑے کے سروسز سنیٹر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔
کویت کے شمال مغرب میں واقع علی السالم امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
الجزیرہ نے بھی رپورٹ دی کہ کویت میں کئی دھماکوں کی آوازین سنی گئی ہیں۔ ان دھماکوں کے بعد سائرن بجنے لگے۔
بعض ذرائع نے کہا کہ امارات کے صدر مقام ابو ظہبی میں میں خوفناک دھماکے ہوئے ہیں اور اس ریاست میں واقع الظفرہ کا امریکی ہوائی اڈہ میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے۔
بحرین، کویت، امارات اور قطر نیز سعودی عرب میں متعدد امریکی اڈے، امریکی اقتصادی تنصیبات اور کئی جنگی بحری جہاز ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ