اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران سید عباس عراقچی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے سے متعلق ایران کے مؤقف کی وضاحت کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی عمل کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون اور حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ کا تبصرہ