1 فروری 2026 - 09:12
مآخذ: ابنا
ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہوگی:علامہ سید ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہوگی

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہوگی ، مشکل کی ہر گھڑی میں ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ امُت مسلمہ متحد ہوکر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرے۔

قائدملت جعفریہ نے رہبر معظم حضرت آیت ا۔۔ہ العظمی آقای سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی سمیت انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کے تحفظ کی دعا  کے ساتھ کہا کہ سامراج کا ایران پر پہلا حملہ جو عوا می دبائو کے ذریعے رہبر انقلاب اسلامی اور حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے ، قتل و غارت گری کا بازار گرم کر نے اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سامراجی فوج نے دوسرے مرحلے میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر جنگ مسلط کی تو خدا وند کریم کی مدد سے ان ظالموں کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انشاا۔۔ہ رہبر انقلاب اسلامی آیت ا۔۔ہ العظمی آقای سید علی خامنہ ای کے ہاتھوں غرو ر، تکبر ، دھونس دھاندلی کا خاتمہ اسلام و ایران کی فتح اور سامراجیت کے زمین بوس ہونے کا نقطہ آغاز ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha