اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلواہ و سلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر قائد محترم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ہدیہ تہنیت پیش کیا گیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے رہنمائی دی اور زائرین کے مسائل، پنجاب میں عزاداری کے امور اور دیگر اہم مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات بڑھانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں تنظیمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ