بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || منچسٹر سٹی کے نامور کوچ پیپ گواردیولا، فٹبال کے میدان میدان میں فلسطین کے سب سے مشہور حامی سمجھے جاتے ہیں۔ مارکا (Marca) کی نامہ نگار لیلا حامد کی جمعہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ کوچ بارسلونا شہر میں فلسطین کے حمایت میں منعقہد کنسرٹ میں شرکت کریں گے۔
سٹی کے کوچ نے پچھلے چھ مہینوں میں سات مرتبہ مختلف طریقوں سے فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت کی ہے۔
گواردیولا نے گذشتہ مہینے ـ جب فلسطینی قومی ٹیم اسپین گئی تھی ـ اسپین چلے گئے تاکہ کاتالونیا اور باسک ریجن کی ٹیموں کے درمیان ایک خیراتی میچ کا اہتمام کریں؛ انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو اس میچ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی؛ جس کے نتیجے میں غزہ کے لوگوں کی مدد کے لئے 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم جمع ہوئی۔
لیلا حامد نے کنسرٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کنسرٹ کا اہتمام "ایکٹ فار فلسطین" گروپ کر رہا ہے اور اسے فلسطینی کاز کی مدد کی غرض سئے فنڈز جمع کرنے کے لئے ترتیب دی گئی ہے۔ اس کنسرٹ کا انعقاد 29 جنوری 2026 کو بارسلونا میں ہوگی۔
اس ہسپانوی نامہ نگار نے ـ جو خود فلسطین کی حامی ہیں اور انہیں فلسطین کی حمایت اور فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے نام کی ٹی شرٹ پہننے پر متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ میں انتہائی غیر انسانی برتاؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ـ کہا کہ پیپ گواردیولا پہلی مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اس کنسرٹ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں اور فلسطینی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ