15 دسمبر 2025 - 21:08
دفاعی ہوائی ڈھال کو مضبوط کیا جا رہا ہے، میجر جنرل موسوی

مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا: دفاعی خطرات سے کامیابی سے نمٹنے کے لئے مربوط فضائی دفاعی ڈھال کے ملک گیر نیٹ ورک کو مضبوط بنانا، ترجیحی اقدامات میں شامل ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے خاتم الانبیاء(ص) فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کہا: "آج کا دن ایک موقع تھا کہ ہم فضائی دفاع میں اپنے ساتھیوں کے درمیان حاضر ہوئے اور ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت کو تقویت پہنچانے کے لئے ان کے اقدامات اور مسلسل کوششوں کا جائزہ لیں۔"

انھوں نے ملک کی ہوائی دفاعی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کی ہوائی دفاعی صلاحیت میں روزانہ، مسلسل اور مستقل بہتری لانا ملک کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہوائی دفاع کے ہمارے ساتھیوں نے حقیقتاً قربانی، ایثار و فداکاری، علم و سائنس، مہارت اور بلند ہمتی سے گذشتہ چند مہینوں میں ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے بہت بڑے اور قابلِ قدر اقدامات کئے ہیں جو قابلِ تعریف ہیں۔"

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ نے مزید کہا: "پورے ملک میں فضائی دفاع کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فضائی دفاعی صلاحیت میں اضافے کا سلسلہ بخوبی جاری ہے اور یہ ہمارے فضائی دفاعی نظام کے رفقائے کار کی بلا ناغہ اور شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے۔"

انھوں نے ہیڈکوارٹر کے ذمہ داران، ملازمین اور مجاہدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "یہ ترقی سائنسدانوں، محققین، کمانڈروں، علم پر مبنی کمپنیوں، دفاعی صنعتوں، فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 'جہادِ خودکفالت کے مراکز' کے مجموعے کی باہمی ہم آہنگی، رات دن کی محنت اور جانفشافداکاری کا نتیجہ ہیں۔"

دفاعی ہوائی ڈھال کو مضبوط کیا جا رہا ہے، میجر جنرل موسوی

میجر جنرل موسوی نے کہا: "ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر اپنے طے شدہ اہداف تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ اپنے درپیش راستے، اور تفویض کردہ مشنز، میں کامیاب اور سرخرو ہوگا۔"

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہِ نے کہا: "فوج اور سپاہ پاسداران کی فضائی دفاعی قوتیں، مضبوط، قابل اعتماد اور قابل قدر ہیں جو نئی حکمت عملیوں اور ہدف بندیوں کو آگے بڑھانے میں فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کی مدد کر سکتی ہیں۔ مقدار اور کیفیت کی صلاحیتوں بڑھانے، جدید ترین نظام بروئے کار لانے، پرعزم، بہادر، قابل انسانی قوت سے استفادہ کرنے اور دفاعی خطرات سے کامیابی سے نمٹنے کے لئے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کی ڈھال کو مضبوط بنانے میں، یہ قوتیں دیگر سرگرم اور ذمہ دار قوتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha