ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسلام آباد میں عدالتی کمپلیکس کے باہر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے، جس میں کئی بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
ایران نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسلام آباد میں عدالتی کمپلیکس کے باہر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے، جس میں کئی بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں پاکستان کی حکومت، عوام اور بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی جیسے قبیح رجحان کے خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر تعاون کو مضبوط کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ