7 اکتوبر 2024 - 10:21
فیفا (fifa) فلسطینیوں کے قتل میں شریک + تصاویر

ورلڈ فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کو اسرائیل کی معطلی کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے "اسرائیلی جرائم میں شریک" ہونے کا ملزم ٹہرایا گیا۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق "فیفا پہلو تہی کرتی ہے"، یہ عنوان ہے اس مضمون کا جو آج پیر(7 اکتوبر) کو طوفان الاقصی کی سالگرہ کے موقع پر "مقاطعہ [بائیکاٹ]" کی ویب سائٹ پر شائع ہئی ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن "فیفا" (Fédération Internationale de Football Association [FIFA]) پر ـ صہیونی ریاست کی اس تنظیم سے معطلی کے معاملے میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر، ـ فلسطینیوں کے قتل عام میں شراکت کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت کے آغاز سے اب تک اس نے 500 فلسطینی کھلاڑیوں کو شہید اور کھیلوں کے 95فیصد ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے جو فیفا کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

گذشتہ سال صہیونی ریاست نے اپنی اس ایک سالہ جارحیت کے دوران 42000 فلسطینوں کا قتل عام کیا جن میں 80 فیصد معصوم بچے اور خواتیں شامل ہیں، جبکہ 10 ہزار سے زائد فلسطین ابھی غزہ کے ملبوں تلے مدفون ہیں، اور غزہ کو بھی ملبے کا ڈھیر بنایا گیا ہے۔

اسی بنا پر، فلسطینی فٹبال فیڈریشن نے آٹھ ماہ قبل اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فوری معطلی کے لیے فیفا کو باضابطہ طور پر درخواست بھجوائی تھی تاہم اس ادارے نے غاصب و جارح صہیونی ریاست کی کی معطلی کے کیس کی سماعت کو 3 مرتبہ ملتوی کر دیا ہے جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے شروع ہوتے ہی اس نے روسی قومی فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگائی تھی۔

مقاطعہ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ فیفا تنظیم نے اسرائیلی فٹ بال کی معطلی کیس کی تحقیقات ملتوی کرتے ہوئے "غزاوی عوام کے قتل عام میں صہیونیوں کے جرم میں شریک ہو گئی ہے"۔

عربی کی اس ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے ثابت کرکے دکھایا ہے کہ تنظیم غیر جانبدار نہیں ہے اور اپنے فیصلے مغربی ممالک کے "سیاسی مفادات" کی بنیاد پر کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ذیل کی تصویروں میں گیانی انفانٹینو کی اسرائیل سے دلی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110