4 دسمبر 2025 - 19:28
مآخذ: ابنا
ممبئی میں کویت حیدرآباد پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، بم کی دھمکی جھوٹی ثابت

ایک ایمیل کے ذریعے موصول ہونے والی بم کی دھمکی کے بعد کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز کو ممبئی میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

ممبئی میں کویت حیدرآباد پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، بم کی دھمکی جھوٹی ثابت

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق بھارتی ذرائع نے بتایا کہ پرواز میں دھماکہ خیز مواد نصب ہونے کا دعویٰ کرنے والی ای میل موصول ہوتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹیز نے فوری کارروائی کی۔

اطلاع کے بعد پرواز کو ممبئی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ ان کا سامان بھی سیکورٹی جانچ کے لیے اتار لیا گیا۔

سیکورٹی ٹیموں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی اور کوئی بھی بارودی مواد نہ ملنے پر دھمکی کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا۔

بھارتی حکام نے ای میل بھیجنے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha