اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ملک میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہو چکی ہے جبکہ ملک کو دھکوں سے چلایا جا رہا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ہی اسلام آباد میں دفعہ 144 لگا دی گئی، کیا ہم یہاں پتھر مارنے آئے تھے؟ عمران خان کا حق ہے کہ انہیں ان کے آئینی و قانونی حقوق دیے جائیں، ان کی بہنوں کو ملاقات کا حق ہے کہ انہیں ملنے دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کے کیسز سنے ہی نہیں جا رہے، ہم سراپا احتجاج ہیں۔ ملک تباہی و بربادی کی طرف جا رہا ہے۔ حکومت سے کوئی بھی مطالبہ کیا جائے تو کہتے ہیں کہ "کہیں سے پوچھ کر بتائیں گے”۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے ذریعے میڈیا کا گلا دبا دیا گیا ہے۔ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ